پالولا زبان و ثقافت کی  یہ  ویب سائٹ شئیر کرتے ہوئے  ہم بہت زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ یہ بے مثال زبان و ثقافت  شمالی پاکستان کے ضلع چترال کے جنوبی دیہات عشریت،بیوڑی،کلکٹک، گھوس اور پُری میں قدیم زمانے سے اپنی اصل ساکھ کے ساتھ موجود ہے۔ 

تمام احباب کو دل کی گہرایوں سے خوش آمدید۔

یہاں ہم آپ کو پالولا زبان و ثقافت سے متعلق تمام  میڈیا کے مواد یعنی ویڈیوز، آڈیوز، گانے، خوبصورت اور دلکش مناظر، پالولا نثر اور ثقافتی مواد، کثیرالالسانی نظام تعلیم کے مواد کے ساتھ ساتھ پالولا کمیونٹی ویلفئیر آرگنائزیشن( پی۔ سی۔ ڈبلیو۔ او)  کی سرگرمیوں کو بھی پیش کرتے ہیں۔ 

پی۔ سی۔ ڈبلیو۔ او ایک غیرسیاسی اورغیر منفافع بخش تنظیم ہےجو کہ پالولا زبان بولنےوالے  علاقوں میں زبان وثقافت کے دستاویزات،  ترویج اور تحفظ  کےلئے کام کرتی ہے۔  اس کا بنیادی مقصد لوگوں کو بہترتعلیم اورطبی سہولیات کےذریعے ترقی دینااور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ نچلی سطح پہ پسماندہ افراد کو تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے  کمیونٹی میں روزگار کے مواقع فراہم کرناہے۔ نوجوانوں بچوں اور نسوانی اشتراک کے ذریعے کمیونٹی کی ترقی کے لئے کام کرنا، آگاہی مہم کے ذریعے غربت اور سماجی برائیوں کا خاتمہ، قدرتی آفت کی صورت میں محتاج ، مفلس ، مستحق اور مفلوک الحال لوگوں کے لیے امدادی لوازمات مہیا کرنا، تربیتی پروگرام  کے ذریعے مختلف سطح پہ لوگوں میں سماجی اورعام مسائل کے بارے میں شعور اور بیداری پیدا کرنا ہے۔ 

آپ دیے گئے لنک پر کلک کر کے پالولا شاعری کو سن سکتے ہیں۔ اور پالولا ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ 

آئیں اور ہماری ویب سایٹ سے لطف اٹھا ئیں۔

 

آپ ہمیں فیس بک پر بھی وزٹ کر سکتے ہیں.